عثمان کاکڑ کی وفات پر مسلم لیگ(ن) بلوچستان کا 3 روز سوگ اور سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان

کوئٹہ : پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑکی وفات پر پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان نے تین روزہ سوگ اور سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے،مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارٹی قائد میاں نواز شریف نے پیر کو پارٹی کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ کو ٹیلی فون کر کے ہدایت دی کہ وہ پارٹی کی جانب سے سا بق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی آخری رسومات میں شرکت کریں اعلامیے کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایات پر پارٹی سرگرمیاں تین روز تک معطل رہیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے