عثمان کاکڑ نے بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی، قاسم سوری
اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمان خان کاکڑ ایک محب وطن سیاسی اور سماجی رہنما تھے۔قاسم سوری نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ نے بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی۔