عثمان کاکڑ کی فلاحی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ کی فلاحی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملک آج ایک بڑے سیاسی اور سماجی رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کی دعا کی کہ اللہ تعالی غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے