خضدار، کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ سے ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری کی اہم ملاقات

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ سے ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں انتظامیہ کی سطح پر مربوط نظام قائم کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران کمشنر قلات ڈویژن نے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے اور ڈویژن بھر میں ایسا نظام قائم کیا جائے گا جس کے ذریعے ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری نے آواران ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں اور چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی سے کمشنر کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں افسران نے اتفاق کیا کہ عوام تک حکومتی خدمات کی فراہمی کے لیے انٹر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے