عوامی فنڈز کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے، ناقص اسکیموں پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم)سی ایم آئی ٹی(کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر جاری اسکیموں کی مثر اکانٹبلٹی یقینی بنائی جائے پیر کو پی ایس ڈی پی سے متعلق اجلاس کے دوران سی ایم آئی ٹی کی جانب سے پیش کی گئی کارکردگی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی نے بعض غیر معیاری اور ادھوری اسکیموں پر شدید برہمی کا اظہار کیا وزیر اعلی نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوامی فنڈز کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے، اور ناقص و غیر معیاری منصوبے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ غیر معیاری اسکیموں کے ذمہ دار افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور جوابدہی کے عمل کو مزید سخت اور شفاف بنایا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کسی کو عوامی وسائل لوٹنے یا ترقیاتی منصوبوں میں غفلت برتنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سی ایم آئی ٹی تمام اسکیموں کی باقاعدہ فیلڈ وزٹ کرے اور اس کا آغاز میرے اپنے علاقے بیکڑ سے کیا جائے وزیر اعلی بلوچستان نے خبردار کیا کہ مفاد عامہ اور عام آدمی کی بہبود کیلئے ہونے والے ترقیاتی عمل میں جو افسران یا ٹھیکیدار اپنے فرائض میں کوتاہی کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی وزیر اعلی نے کہا سی ایم آئی ٹی بغیر کسی دبا کے اپنے امور سرانجام دے ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے جس میں خیانت کسی صورت قابل برداشت نہیں