شہباز شریف کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے اہم ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک

واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرخارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔ اوول آفس میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ جاری رہی تاہم اس ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ امریکی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن سے نیو یارک پہنچ گئے جہاں وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم اشوز اجاگر کریں گے، مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق بھی امور اجاگر کیے جانے کا امکان ہے۔ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم رہنما اور شاندار شخصیت قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے