خاران، گزی روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل
خاران(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع خاران میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گزی روڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیاجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عطا اللہ کبدانی ولد موسی خان کبدانی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے فورا بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فائرنگ اچانک ہوئی اور ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجہ ذاتی دشمنی یا قبائلی رنجش ہو سکتی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں پولیس نے مقتول کی لاش کو *ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خاران منتقل کر دیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی واقعے کے خلاف علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جبکہ مقامی لوگوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ *جلد ملزمان کا سراغ لگا کر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔