آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مذید اضافہ ہو گا،سلیم مانڈوی

اسلام آباد:سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں اکثر ٹیکسز ان ڈائریکٹ ہیں ڈائریکٹ نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ بجٹ میں اکثر ٹیکسز ان ڈائریکٹ ہیں ڈائریکٹ نہیں ہیں،ڈائریکٹ ٹیکس نہ لگانے کی وجہ سے مالی خسارہ بڑھتا ہے،ایسی صورت میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مذید اضافہ ہو گا،ایل این جی پر بھی ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ پارلیمنٹ میں گالم گلوچ کے حوالے سے صحافی نے سوال کیا جس پر سلیم مانڈوی نے کہاکہ بارہ سال سے پارلیمنٹ میں ہوں یہ صورتحال دیکھ کر افسوس ہوا،ایسے واقعات کا رونما ہونا پارلیمنٹ کی توہین ہے،اجلاس کے دوران جس انداز سے کتابیں پھینکی گئیں افسوس ناک ہے،کتابوں میں اللہ اور رسول ؐکے درج ہیں،اگر کوئی عالم مسلم پھینکتا تو اْس پر توہین رسالت کا مقدمہ درج ہو جاتا،ساری دنیا نے دیکھ لیا مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ کیا کررہے ہیں،اس واقعہ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور پاکستانی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بدنامی ہوئی ہے،منی بجٹ آنے کے چانسز ہیں لیکن منی بجٹ کے بغیر قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے