اپوزیشن کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں، امان اللہ کنر انی
کوئٹہ :سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومتی بینچوں کی جانب سے احتجاج و ہلڑ بازی و ناروا حرکات و بدزبانی قابل مذمت و شرمناک ہے اپوزیشن کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ہوتا اس لئے احتجاج کرتی ہے جبکہ حکومت اپنے کام سیجواب دیتی ہے حکومت معیشت و روزگار،انصاف،ترقی مہنگائی کے خاتمہ ڈالر کی قیمت کی کمی پر کارکردگی عوام کو دکھائے ملک کے اندر اپوزیشن کے احتجاج عوام خود مستردکردیں گے مگر چونکہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے اس لئے وہ اپوزیشن کے سامنے احتجاج و بھونڈے حرکت استعمال کرنا پارلیمانی تاریخ کے اندر ایک شرمناک باب کااضافہ ہے۔