بلوچستان میں لوڈشیڈنگ نے تاجر برادری اور عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، انجمن تاجران
کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائیدوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا نعمت آغا حاجی محمد یونس عبدالعلی ڈمر ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں لوڈشیڈنگ نے اور تاجر برادری اور عوام کا جینا حرام کر دیا ہے بجلی کی آنکھ مچھولی دن رات جاری ہے جس سے گھروں میں لوگ سونے کیلئے بے تاب ہیں اور سارا دن کاروباری مارکیٹوں اور بازاروں میں بجلی بند ہے جس کی وجہ سے کاروبار کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ازیت اٹھانی پڑتی ہے سردیوں میں گیس نہ ہونے سے شہری پریشان ہے اور گرمیوں میں بجلی نہ ہونے سے کاروباری علاقہ اور زمیندار پریشان ہے کہء کئی علاقوں میں ٹرانسفارم سمرسیبل وغیرہ جل جاتے ہیں اور ٹھیک سے کام نہیں کرتے اور ان کو ٹھیک کرنے میں واپڈا حکام دلچسپی نہیں لیتے اور تاجروں کو تسلی دیتے ہیں کہ ٹھیک ہوگا لیکن اس کے باوجود صحیح نہیں کیا جاتا ہے کئی کیسکو چیف کے پاس ان شکایت کے لیے گئے لیکن ٹاس سے ماس نہیں ہوئی واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلفور بجلی کے مسائل حل کیے جائیں اور لوڈ شیڈنگ کم سے کم کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ پانی کے مسائل نے بھی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے واسا کے کے لوگ صرف بللوں کے وصولی تک محدود ہیں اور عوام کو پانی مہیا کرنے میں ناکام ہوچکے ہے عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہے کوئٹہ شہر میں اور کوئٹہ شہر کے وسط میں کسی علاقے میں بھی پانی عوام تک نہیں پہنچایا جاتا ٹینکر مافیا نے کئی گناہ ریٹ بڑا دئیے ہیں اور دو سے تین دن تک پانی نہیں پہنچاتے اور صوبائی حکومت صرف دعوے تک محدود ہے اور عوام کے پریشانیوں سے ان کا کوء لینا دینا نہیں اور اپنی وزارتوں کا مزہ لیتی ہے اور اے سی کے دفتروں میں موج اڑاتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے ان مسائل کو حل کیا جائے وگرنہ تاجر برادری پورے بلوچستان میں احتجاج کا اعلان کریں نگے اور واپڈا اور واسا کے دفتروں کے سامنے احتجاج کا اعلان کرینگے۔