خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں آب زم زم تقسیم کرنے والے روبوٹ متعارف

ریاض: کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کا ایک ذریعہ انسانوں کا انسان سے کم سے کم میل جول یا 6 فٹ کی دوری اختیار کیے رکھنا ہے چنانچہ اس اہم مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودی حکومت نے بھی خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں اہم حفاظتی اقدامات اُٹھائے ہیں جس کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھایا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی انتظامی امور کی کمیٹی کے سربراہ اور معروف امام عبدالرحمن السدیس نے نمازیوں میں آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کے لیے روبوٹ سروس کا افتتاح کردی ہے۔

یہ روبوٹ آب زم زم کی بوتلوں کو لیکر خود نمازیوں کے درمیان ایک مخصوص راستے سے عبادت میں رکاوٹ ڈالے بغیر گزریں گے، جہاں نمازی بآسانی ان روبوٹ سے آب آب زم کی بوتلیں اُٹھا سکیں گے۔ اس طرح آب زم زم کے لیے بھیڑ اور ہجوم کا خاتمہ ہوجائے گا۔

اس موقع پر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سماجی خدمات کے لیے بہت اہم ہیں اور وبا کے دوران عبادت گزاروں کو مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے