وزیراعلیٰ سندھ وفاق کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں، اسد عمر

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ وفاق کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں۔ انہوں نے یہ بات شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرے ہوئے کہی۔اکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسدعمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ وفاق کراچی میں ترقیاتی کام کیوں کرا رہا ہے؟

انہوں ںے کہا کہ ویسے سید مراد علی شاہ درست کہتے ہیں کیوںکہ گلیوں میں کام کرانا وفاق کا کام نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کام نہیں کرے گی تو مجبوراً وفاق کو گلیوں میں کام کرنا پڑے گا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی کی گلیون کو دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کراچی سندھ کا حصہ ہے اور وفاق اپنے صوبوں کو نظر انداز نہیں کرتا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے شہر قائد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ اس دورے کے دوران رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اور رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج بھی تھے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دورے کے دوران موٹر سائیکل پہ بھی سفر کیا۔ انہوں نے گلستان جوہر اور گلشن اقبال کا بھی دورہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے