قلات میں جائیداد کے لیئے بھائی نے بھائی کا قتل کردیا
قلات :قلات میں جائیداد کے لیئے بھائی نے بھائی کا قتل کردیا قلات پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے بھائی گل محمد کو گرفتار کرلیا قلات میں مغلزئی کا رہائشی گل محمد نے گزشتہ روز جائیداد کیلئے آ تشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے اپنے ہی حقیقی بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو اپنے تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو پہنچا دیا پولیس نے مقتول کے بھائی ملزم محمدگل کو موقع سے گرفتار کر لیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے قلات پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز م سے تفتیش شروع کردی مقتول کی شناخت محمدگل کے نام سے کی گئی ہے۔