حکمران سی پیک کے ثمرات سے بلوچستان کو محروم رکھ رہے ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سی پیک گوادربلوچستان کی وجہ سے بن رہاہے مگر حکمران سی پیک کے ثمرات سے بلوچستان کو محروم رکھ رہے ہیں گوادر سمیت بلوچستان بھرمیں علاج کیلئے بہترین ہسپتال،اعلیٰ تعلیم کیلئے بہترین یونیورسٹی نہیں بلوچستان کے عوام پینے کے صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں آج بھی بلوچستان میں ایک گھاٹ سے جانور اور انسان دونوں پانی پیتے ہیں۔جماعت اسلامی حق دو بلوچستان کو مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ہم چاہتے ہیں بلوچستان کی محرومی ختم کرتے ہوئے یہاں کے عوام کا احساس محرومی ختم کیا جائے۔بدقسمتی سے بلوچستان کے عوام پر بھی وفاق کی طرح نااہل بدعنوان لوگ مسلط ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نائب امراء بشیرا حمدماندائی،زاہداختر بلوچ،ضلع گوادر کے امیر مولانا لیاقت بلوچ،نائب امیر سعید احمدبلوچ،جنرل سیکرٹری امام بخش دلوش اورضلع لسبیلہ کے امیر محمد اقبال ابڑوموجودتھے۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے غم خوار سنجیدہ پڑھے لکھے افراد،علمائے کرام،عوام کا دکھ در درکھنے والے سیاسی لیڈرزباشعورعوام کو ہر صورت بلوچستان کے حقوق کیلئے آوازبلند کرنا ہوگا بلوچستان کا زراعت تباہ ہورہا ہے کوئٹہ سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں ڈیمزسیلانی پانی ذخیر ہ نہ کرنے کی وجہ سے قلت آب پیدا ہوگیا ہے۔ زراعت کی ترقی کیلئے ڈیمز،بجلی کے متبادل نظام،بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے سمیت دیگر منصوبوں پر عمل کرنا چاہیے سی پیک سے بلوچستان کو ترقی دینی ہوگی اگر حکمران مخلص اورسنجیدہ ہوجائے توصرف سی پیک بھی بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کے سفر پر گامزن کرسکتاہے اور بلوچستان کے عوام کی محرومی ختم ہوسکتی ہے لیکن ہمارے بے حس حکمران پہلے تو بے اختیار ہیں ان کو اختیار صرف کرپشن،اقرباء پروری کاہے اور اگر انہیں اختیار مل بھی جائے تو وہ محروم طبقات کو ان کاجائز آئنی معاشی حقوق دینے کے حق میں نہیں ہوتے،بلوچستان ہر قسم کی ترقی وخوشحالی سے محروم جبکہ ملک کے دیگر علاقے ترقی وخوشحالی کے سفر پر ممکنہ حد تک رواں دواں ہیں جماعت اسلامی انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کو ان کا معاشی آئینی حقوق دلاکر رہے ہیں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے