مودی نے ٹرمپ کو پاک بھارت تنازع پر ثالث ماننے سے انکار کردیا

ٹرمپ، مودی رابطہ: بھارتی وزیراعظم نے پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی ماننے سے انکار کردیا، بھارت کا دعویٰ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم مودی کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق مودی نےٹرمپ کو کہا پاکستان سےتنازع پربھارت تیسرےفریق کی ثالثی قبول نہ کرتاہے اور نہ کرےگا۔
وکرم مسری کے مطابق نریندر مودی نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے ٹرمپ کو کہا کہ آپریشن سندور تاحال جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے