اگلے سال آواران سے خضدار تک شاہراہ پر کام شروع کریں گے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد:چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کا مغربی روٹ اسی سال کھول دیا جائے گا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے آئندہ تین سے چار ماہ میں مکمل ہو جائے گی، ژوب سیکشن پر بھی کام شروع کر دیا، محروم علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا جا رہا ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ خوشاب سے آواران تک شاہراہ پا کام تیزی سے جاری ہے، اگلے سال آواران سے خضدار تک شاہراہ پر کام شروع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے