لیویز فورس زہری کی کاروائی انجینئرز کے قتل میں ملوث مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
کوئٹہ :لیویز فورس زہری کی کاروائی انجینئرز کے قتل میں ملوث مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیراحمد بڑیچ و اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ کی ہدایت پر تحصیلدار منیر مغل کی نگرانی میں لیویز لائن آفیسر عطااللہ زہری نے لیویز فورس زہری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 12/2007 بجرم زیر دفعہ 302,324,427,37 میں مطلوب اشتہاری ملزم شاہنواز ولد رحیم بخش سکنہ زہری کو گرفتار کر لیا واضع رہے ملزم 2007 میں سروے کے دوران 3 انجینئر زکو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور فرار تھاڈپٹی کمشنر خضدار و اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے لیویز ٹیم کو بہترین کاروائی پر داد دی اور کہا کہ ایسے لیویز آفیسرز کے ہوتے ہوئے ملزمان کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے اور ایسے آفیسرز کیلئے انکے بالائی آفیسرز قدم بہ قدم کھڑے ہیں۔