نصیرآباد،منجھوشوری اوربھاگ میں مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد، منجھوشوری اوربھاگ میں مختلف واقعات میں تین افرادجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق اتوار کو پولیس تھانہ منجھو شوریٰ کی حدود میں زمیندار نے فائرنگ کرکے اپنی نوکر کوجاں بحق کردیا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زمیندار کو گرفتار کرلیا جبکہ بیرون شوریٰ ایریا میں نامعلوم مسلح ڈاکووں نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے بلال خان منجھو کو جاں بحق کردیا اورفرار ہوگئے جبکہ بھاگ میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر ایک14سالہ لڑکا اسرار احمدمستوئی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے