کوئٹہ میں شعبہ امراض قلب کا اسپتال تعمیر کیا جارہا ہے ،ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

کوئٹہ :پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور سیکرٹری اسپیشل ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نورالحق بلوچ نے سوموار کے روز سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کے ماس ویکسینیشن سینٹر، شعبہ امراض قلب،کوویڈ وارڈز کا دورہ کیا اور فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر ارباب کامران خان کاسی نے مختلف شعبوں سے متعلق بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ سول سنڈیمن اسپتال میں روزآنہ کی او پی ڈی ساڑھے چار ہزار سے زائد ہے اور ہماری ممکنہ کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کو بہتر طور پر زیر استعمال لایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو طبی ریلیف فراہم کی جاسکے انہوں نے بتایا کہ شعبہ امراض قلب کی کیتھ میشن اپنا مخصوص وقت پورا کر چکی ہے اور چند روز کے لئے تکنیکی خرابی کا شکار ہوئی تاہم اس کی درستگی کرکے اس کو فعال کردیا گیا ہے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور سیکرٹری اسپیشل ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نورالحق بلوچ نے دستیاب طبی خدمات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سطح پر سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ مریضوں کے ایک بہت بڑے بوجھ کے ساتھ طبی سروسز کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں شعبہ امراض قلب کا علیحدہ سے ایک جدید اسپتال تعمیر کیا جارہا ہے جو بہت جلد فعال کردیا جائے گا کارڈیک اسپتال کی فعالیت سے ٹرشری کئیر ہاسپیٹلز سے امراض قلب کے مریضوں کا دباؤ اس جانب منتقل ہو جائے گا اور ٹرشری کئیر ہاسپیٹلز ذمہ داریوں کی ان تقسیم کے بعد دیگر امراض کی اسپیشلائزیشن سروسز کے لئے مزید بہتر کردار ادا کرسکیں گی، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے چیف ایگزیکٹو بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرالوجی اینڈ یورولوجی ڈاکٹر کریم خان زرکون، ڈائریکٹر نرسنگ کلثوم اقبال،  رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثناء بلوچ اور ڈاکٹر آف فزیو تھیروپی کے وفد نے بھی ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے