کوئٹہ، اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے بجلی صارفین کی زندگی محال کردی
کوئٹہ :صوبائی درالحکومت کے گنجان آباد علاقوں جناح کالونی رئیسانی روڈ قمبرانی روڈ،سبزل روڈ اور گردونواح کے علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے بجلی صارفین کی زندگی محال کردی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی نایاب ہوگیا شدید گرمی میں کیسکو کرانی فیڈر اور مرکزی شکایت دفتر کے ٹیلی فون نمبرز بھی غیر فعال کردئے گئے ہیں جس باعث بجلی صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں دوسری جانب شہر کے وی آئی پی اور پوش علاقوں میں دو سے تین گھنٹوں کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے سارا نزلہ کیسکو کرانی فیڈر کے ان علاقہ مکینوں پر گرایا جارہا ہے واضع رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بجلی کہ فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں بلوچستان بھر بالخصوص کوئٹہ کو بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے لیکن اس اعلان کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دگنا کردیا گیا عوامی حلقوں نے گورنر بلوچستان۔چیف جسٹس۔کمانڈر سدرن کمانڈ وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ کیسکو حکام سے باز پرس کی جائے اور شہریوں کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔