گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر شہری کو میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،بشریٰ رند

کوئٹہ : پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں آج کے د ن کو ماحولیات سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنے کے طور پر منایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی ایسا خاموش قاتل ہے۔جس سے ہر سال تقریبا سات ملین کے قریب لوگ سانس کی بیماریوں، دل،کینسر،بینائی اور دیگر سنگین نوعیت کی بیماریوں کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار رہے ہیں جبکہ تلخ حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں جنگوں اور وباؤں سے زیادہ لوگ ماحول سے متاثر ہو رہے ہیں اور زیادہ تر وباؤں کی وجہ بھی ماحول ہی ہے دنیا بھر میں 10 ملین کے قریب لوگ ہرسال موت کے آغوش میں چلے جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دنیا کا درجہ حرارت مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔جس کے باعث موسمیاتی دورانیوں میں بھی تبدیلی آرہی ہیں،جس کے اثرات سے آبی نظام اور زراعت بھی شدید خطرات کے زد میں ہیں جبکہ گلیشئیرز اور برفانی علاقوں کے پگھلنے سے سمندروں کے قریب خطوں کے ڈوب جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ معاشی اثرات سے نمٹتے ہوئے تمام ممالک کو ایسے مسائل کو بھی پرکھنا ہوگا جو ماحول پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ان کا ایسا حل نکالنا ہوگا کہ لوگ بھوک اور ماحول دونوں سے نہ مریں۔اس ضمن میں دنیا کو حیاتی آیند من کے بجائے قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینا چاہیے۔ نجی گاڑیوں کی عمومی رجحان کی حوصلہ شکنی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی استعمال کے رجحان کو فروغ دینا چاہیے ماحول کو انسان دوست اور سرسبز و شاداب بنانے کے لئے گرین پاکستان مہم کی کامیابی کے لیے صوبائی حکومت جامع اور ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات کے لیے کوشاں ہے۔تاکہ ماحولیاتی آلودگی کی سبب ماحول پر پڑنے اثرات پر بہتر انداز میں قابو پایا جاسکے۔ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر شہری کو میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے