کوئٹہ کسٹم نے 11 ماہ کے دوران ہدف سے 35 فیصد زائد 25 ارب روپے وصول کیے
کوئٹہ: کوئٹہ کسٹم کی 11 ماہ کی رپورٹ میں 25 ارب روپے وصول کیے گئے، کسٹم کی وصولیاں ہدف سے 35 فیصد زائد ہیں۔
کسٹم کی جانب سے جولائی 2020 سے مئی 2021 تک کی وصولیوں کی تفصیلات جاری کی گئیں جس کے مطابق کسٹم کوئٹہ نے گزشتہ 11 ماہ کے دوران 25 ارب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
رواں سال کسٹم کی وصولیاں ہدف سے 35 فیصد زائد رہیں، کسٹم کوئٹہ نے ڈیوٹی کی مد میں 6 ارب 38 کروڑ روپے وصول کیے جو ہدف سے 2 ارب 15 کروڑ سے زائد ہیں۔ میٹروپولیٹین کارپوریشن نے مئی کے دوران 47 کروڑ سے زائد کسٹم ڈیوٹی وصول کی۔