اسحاق ڈار کی معاشی غلطیاں عمران خان کو بھگتنا پڑی ہیں، شوکت ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی معاشی غلطیاں عمران خان کو بھگتنا پڑی ہیں۔ انہوں نے سابقہ دور حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار جو کچھ کر گئے اسے موجودہ حکومت نے بھگتا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ سابقہ حکومت تباہی کے دہانے پر معیشت چھوڑکرگئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابقہ حکومت نے پاور منصوبوں میں پلاننگ نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کیپسٹی پیمنٹ دے دے کر تھک گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دورمیں کورونا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ روپےکی قدرمصنوعی طریقے سے روکنے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا۔

شوکت ترین نے کہا کہ ن لیگ کے دورحکومت میں 20 ارب ڈالرز کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔ انہوں ںے کہا کہ ہر سال ٹیکس ریونیو میں 20 فیصد اضافہ کرنا ہمارا ہدف ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر اہلکار کسی کو بھی ہراساں نہیں کرسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مزید ٹیکس لگانا ہرگز نہیں ہے۔

انہون نے کہا کہ سابقہ دورمیں قرضے لےکرمعیشت بہتردکھائی گئی۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ آئندہ سال گروتھ ریٹ 5 فیصد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے فیصلوں سے معیشت کو 20 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے