ملک دشمن عناصر کو پاکستان اور بلوچستان کا امن ہضم نہیں ہورہا،نواب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ: چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو پاکستان اور بلوچستان کا امن ہضم نہیں ہورہا، کوئٹہ اور تربت سمیت دیگر علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات ان عناصر کی کاروائی ہے جو نہیں چاہتے کہ خطے میں استحکام ہو،پر امن بلوچستان کو سبوتاژکرنے کی اجازت کسی بھی صورت نہیں دی جائیگی سیکورٹی فورسز کے شہداء ہمارا فخر ہیں جنکی قربانیوں کی بدولت عوام محفوظ ہیں، یہ بات انہوں نے کوئٹہ اور تربت دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ ہے شہداء کا وارث ہونے کے ناطے میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر عوام کی حفاظت اور یقینی بنایا ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام پھیلانے والے عناصر کو یہ معلوم ہے کہ وہ اب زیادہ دیر تک نہیں چل سکیں اور انکا اختتام قریب ہے جسکی وجہ سے وہ اپنی بقاء کے لئے دہشتگردی کے واقعات کروا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف صوبے کا بچہ بچہ کھڑا تھا ہے اور رہے گا اور جلد ہی پر امن بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے