بلوچستان حکومت نے سندھ پر صوبے کا پانی چوری کرنے کا الزام عائد کردیا
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ایک مرتبہ پھر سندھ پر صوبے کا پانی چوری کرنے کا الزام عائد کردیاصوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پچھلے دس روز کے دوران صوبے کا 55فیصد پانی چوری کرلیا گیا ہے بلوچستان حکومت نے پانی کی چوری کا معاملہ سندھ حکومت سے اور سی سی ائی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو پٹ فیڈر کینال سات ہزار چھ سو کیوسک پانی ملنا چاہیے مگر سندھ کی جانب سے تقریبا چھ ہزار کیوسک پانی مل رہا تھا اسی طرح کیر تھر کینا ل سے 24سو کیوسک کے بجائے اٹھارہ سو کیوسک پانی مل رہا تھاپچھلے دس روز میں سندھ کی جانب سے ان دونوں نہروں میں 55فیصد پانی کم دیا جارہا ہے لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ اس صورتحال میں سندھ سے ملحق بلوچستان کے زرعی علاقوں میں 76ہزار ایکٹر پر لگی فصلیں تباہ ہونیکا خطرہ ہے،لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے سندھ کی جانب سے بلوچستان کا پانی چوری کا معاملہ سندھ حکومت سے اور مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کافیصلہ کیا ہے۔