مولانا فضل الرحمان کا حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق

لاہور: مولانا فضل الرحمان اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلوسوں میں مرحلہ وار شدت لاکر حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر عہدہ داروں اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی۔ لیگی قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمات پر بھی بات چیت گئی۔

مولانافضل الرحمان کے ہمراہ وفد میں جے یو آئی ف کے مرکزی نائب امیرمولانا یوسف،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا امجدخان اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی بھی شامل تھے۔

ملاقات میں حکومت مخالف احتجاج میں شدت لانے کے لیے مختلف تجاویز پر زیرغور کیا گیا۔ ملاقات میں پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوامی مسائل بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ ہمیں بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کریں یا پھر مقدمہ خارج کریں۔

آج سابق وزیر اعظم کے خلاف غداری کے مقدمے میں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر اور دیگر گرفتاری دینے تھانے پہنچے تھے تاہم تھانہ ایس ایچ او موجود نہیں تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے