جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی، مریم اورنگزيب

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزيب نے کہا ہےکہ نالائق، جھوٹی اورکرپٹ حکومت تباہ شدہ معیشت پرفخریہ بیانات دیتی ہے، جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹے اعداد و شمار کے باوجود ن لیگ کے معاشی اہداف تک آپ پہنچ نہیں پائے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب 2018 اور 2021 کے معاشی اعدادوشمار کا موازنہ جاری کریں، ن لیگ کی حکومت کے آخری سال میں ایف بی آرنے3 ہزار 842 ارب جمع کیے، رواں برس4 ہزار500 ارب کا ہدف پورا نہیں ہوسکا ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے5 سال میں 10 ہزارارب قرض لے کر ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، آپ نے3 سال میں 15ہزار ارب تاریخی قرض لےکر ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، آئندہ سال کیلیے5.8 کھرب کا ہدف رکھ کر کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے