میر جعفر خان زرکزئی کی کمی ہم سب کو ہمیشہ محسوس ہوگی، نواب ثناء اللہ خان زہری
خضدار :خضدار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بزرگ قبائلی شخصیت میر جعفرخان زرکزئی کی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ میر جعفرخان زرکزئی ہمارے سرپرست اور بزرگوں میں سے تھے۔ وہ ایک جہاندیدہ اور قبائلی علاقائی معاملات کو جاننے والے شخصیت تھے۔ جھالاوان میں کئی نشیب و فراز انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور انہیں طویل عمری نصیب ہوئی۔ میر جعفر خان زرکزئی میرے والد کے رفیق خاص تھے اور ان کے ساتھ کافی عرصے تک ساتھ رہا اور سفر کرتے رہے۔ ان کی حیثیت ہمارے لئے بزرگوں تھی میر جعفر خان زرکزئی کی کمی ہم سب کو ہمیشہ محسوس ہوگی۔