اوتھل،دو گروپوں میں زمین کے تنازعے پرجھگڑا، 20 سے زائد افراد زخمی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)اوتھل کے نواحی پہاڑی علاقے کھرڑی کے مقام پر بدھ کی شام شاہوک اور برہ برادری کے دو متحارب گروپوں میں زمین کے تنازعے پرجھگڑا 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق اوتھل کے نواحی علاقے کھڑری میں دو متحارب گروپوں میں زمین کے تنازعہ میں جھگڑا ہوگیا جس میں کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال سے 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد شدید زخمیوں کو کراچی ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا زخمیوں میں صالح محمد جان محمد عظیم اللہ غفور آصف علی سکندر علی مبارک علی تاج محمد اللہ بخش کریم بخش عظیم اللہ ڈنہ و دیگر شامل ہیں اطلاع ملتے ہی ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبد الحکیم لاسی لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے انچارج محمد رمضان جاموٹ ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے چیئرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے لئے پہنچ گئے انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر ڈی ایچ او لسبیلہ عبدالحمید بلوچ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے