بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں دہشت گردی کے شکار شہریوں کی (امداد و بحالی)کا ترمیمی مسودہ قانون 2025منظور کر لیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی نے صوبے میں دہشت گردی کے شکار شہریوں کی (امداد و بحالی)کا ترمیمی مسودہ قانون مصدرہ 2025 (مسودہ قانون نمبر 12مصدرہ 2025)منظور کر لیا۔ بدھ کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 30 منٹ کی تاخیر سے چیئرمین آف پینل رحمت صالح بلوچ کی صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ میر شعیب نو شیروانی نے وزیر برائے محکمہ داخلہ بلو چستان کی جانب سے بلو چستان میں دہشت گردی کے شکار شہریوں کی (امداد و بحالی)کا ترمیمی مسودہ قانون مصدرہ 2025 (مسودہ قانون نمبر 12مصدرہ 2025)پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ جبکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے قواعد و انضباط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974 کے قاعدہ نمبر 170(D)کے تحت محکمہ صحت سے متعلق اراکین بلو چستان اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دینے کی بابت بلو چستان اسمبلی کے ہال (چیمبر) کوکل ایوان کی مجلس تشکیل دینے سے متعلق تحریک پیش کی ایوان نے متفقہ طورپر تحریک منظور کرلی جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 14فروری سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔