بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبہ صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں (IFRAP) کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت منعقدہواجس میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان اسفندیار نے اجلاس میں منصوبے کی موجودہ صورتحال، درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں پر بریفنگ دی،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے اقدامات کو فوری اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام مشکلات کا شکار ہیں منصوبے جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مشکلات کے پیش نظر بحالی منصوبے کی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں چیئرمین پیپلزپارٹی بحالی منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے خواہاں ہیں منصوبہ بلوچستان حکومت کے حوالے کیا جائے تو تیز رفتار پیش رفت ممکن بنائیں گے، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ بحالی منصوبے کی "ری اسٹریکچرنگ” کی تجویز سے متفق نہیں ہیں تمام وسائل گھروں کی تعمیر پر لگائے گئے تو سیلاب سے تباہ شدہ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور سڑکوں کی تعمیر نو ممکن نہیں ہوسکے ایسی صورتحال سے عوام میں اچھا عمومی تاثر نہیں جائے گا ورلڈ بنک بحالی منصوبے کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کے انٹرن شپ پروگرام کو چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے مربوط کیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر اعلی بلوچستان کی تجویز سے اتفاق کر تے ہو ئے کہاکہ تجویز کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیکر قابل عمل بنانے کے لئے علیحدہ سے اجلاس بلائیں گے ورلڈ بنک کے معاونتی بحالی منصوبوں پر حکومت بلوچستان کے تحفظات دور کئے جائیں گے، و فاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے IFRAP اسٹیرنگ کمیٹی کے 8 ویں اجلاس میں یقین دہانی کروائی،وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ صوبائی وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبدالباسط پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے