جتنے بھی حساس سینٹرز ہیں ان میں اضافی ڈیوٹیاں لگا کر سکیورٹی مزید سخت کی جائے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ:لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت میٹرک امتحانات میں نقل کے خاتمے کے حوالے سے انتظامیہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)، اسسٹنٹ کمشنر صدر،اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نے شرکت کی انکے علاوہ کوئٹہ کے تمام سب ڈویژنز کے مجسٹریٹس بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو آج مورخہ11 فروری کو ہونے والے میٹرک کے پہلے پیپر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جن امتحانی مراکز میں مشکلات درپیش تھی انکے بارے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو آگاہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ جتنے بھی حساس سینٹرز ہیں ان میں اضافی ڈیوٹیاں لگا کر سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ صبح سے لیکر شام تک تمام آفیسران اپنے تمام کام چھوڑ کر سینٹرز میں حاضر ہو اور پیپرز کے دوران امتحانی مراکز میں جو بھی مسلہ درپیش ہو مجھے فوراً آگاہی فراہم کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کل سے تمام امتحانی سینٹرزمیں پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ہر سینٹر پر 2، 2 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیگے۔ اور جو حساس سینٹرز ہیں اسکی سکیورٹی بڑھائی جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید کہا کہ کہ بلوچستان کے آفیسران روزانہ کے بنیاد پر امتحانی سینٹرز کے دورے کریگے اس دوران انتظامیہ کا جو بھی آفیسر غیر حاضر پایا گیا تو اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے