خضدارمیں سیاسی ورکر کے گھر کو آگ لگا دی گئی،گھر کا سامان جل کر راکھ

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدارمیں سیاسی ورکر کے گھر کو آگ لگا دی گئی،گھر کا سامان جل کر راکھ، لاکھوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ سنی میں نیشنل پارٹی کے ورکر رسول بخش کی گھر کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جس سے ان کے گھر کا سامان جل گیا جب کہ کمروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے موقف جاری کرتے ہوئے کہاکہ منگل کی شب ان کے گھر میں آگ چھڑک کرگھر کو آگ لگاد ی گئی ہے جس سے ان کا سارا سامان اورجمع پونجی خاکستر ہوگئی ہے،ان کا کہنا تھاکہ وہ فوتگی کی صورت میں کسی قریبی عزیزوں کے گھر گیا تھا واپس آیا تو گھر کا سارا سامان جل گیا تھا، جس کی اطلاعی رپورٹ پولیس کو کردی گئی ہے واقعہ کی اطلاع سن کر نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء میر عبدالرحیم کرد و دیگر ان کے گھر پہنچ گئے اور نقصانات کا جائزہ لیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس فوری طور پر کھوج لگا کر ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائے پارٹی ورکرکے نقصانات کا ازالہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے