صوبے میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے 33اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جا رہے ہیں،میر دْرا بلوچ
کوئٹہ :کوئٹہ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس میر دْرا بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے 33اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جا رہے ہیں یہ بات انہوں نے مختلف وفود، سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں سے گفتگو میں کہی۔ڈی جی اسپورٹس میر دْرا بلوچ نے کہاکہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کومزید اچھے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس مرتبہ محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان نے تاریخی اقدامات کیئے ہیں نوجوانوں نسل کو منشیات جیسی لعنت اور بری صحبت سے بچانے کے لئے صوبے کے تمام اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس زیرتعمیر ہیں، 61فٹسال گراؤنڈ ز تکمیل کے قریب ہیں، ان کے علاوہ مزید 64 فٹسال گراؤنڈ بھی تعمیر کرینگے ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں 18 نئیمنی اسپورٹس کمپلیکس،کوئٹہ میں کرکٹ اور فٹبال کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے انٹر نیشنل معیار کی اکیڈیمز بنائی جائیں گی آفیسرز اور کوچز کی صلاحیتیوں اور استعداد میں اضافے کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کرینگے۔تاکہ آفیسرز اور کوچز اپنا کام مزید احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔گوادر میں موجودہ اسپورٹس کمپلیکس کے علاوہ ایک اور اسپورٹس کمپلیکس تعمیرجائیگا،گوادر کرکٹ گراؤنڈ جیسے مزید 8 خوبصورت لوکیشنز پرگراؤنڈز بنائے جائیں گے،ایوب اسٹیڈیم میں فٹبال اور ہاکی گراؤنڈز میں فلڈ لائٹ لگائی جائیں گی،ریس کورس بنایا جائے گا،نیشنل گیمز،ڈسٹرکٹ گیمز،ڈویژنل گیمز کے علاوہ پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی کی مناسبت سے متعدد اسپورٹس ایونٹس منعقد کیے جائیں گے جس میں وومن کرکٹ میلہ،کرکٹ پریمیئر لیگ،گولڈ کپ فٹبال، بلوچستان ہاکی پریمیئر لیگ اوربہت سے دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ان تمام کے علاوہ بھی محکمہ کھیل کھلاڑیوں اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا چاہتا ہے۔تاکہ ہمارا نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت سے بچ سکے اور مثبت غیر نصابی سرگرمیوں سے اپنی صحت کی حفاظت کریاور اپنے اچھے کھیل کی وجہ سے اپنے علاقے، صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں،تمام عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے محکمہ کھیل کی جانب سے اٹھائے اقدامات کی تعریف کی اور انہوں نے موجودہ دور کو کھیلوں کے لئے سنہرا دور قرار دیا۔