واشک کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،حاجی زابد ریکی
واشک :جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ آج سات اکتوبر کو واشک کے عوام کو ظلم و ناانصافی اور سابق نمائندگان سے نجات کو دو سال مکمل ہوئی سات اکتوبر کو پشتکو اور سرآپ کے باشعور عوام نے 25جولائی کے اہل واشک کے انتخابی فیصلے کو طاقتور بنا دی آج اہل واشک کو سابقہ کرپشن زدہ نمائندگاں کے جان چوٹنے کو دو سال مکمل ہوئی جس پر اللہ پاک کا شکرگزار ہوں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمارے خلاف سازشوں کے روبرو ہمیں سرخرو کرکے مخالفین کو شرمندہ کر دی ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے اپنے کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر جاری کردہ بیان میں کی ہے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ 25جولائی دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں چار ہزار ووٹوں کی برتری حاصل کرنے کے باوجود انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی اور چار ہزار کی برتری کو تین سو کی گئی اور مخالفین نے ان دو سالوں میں چور دروازے سے آنے لیئے الیکشن ٹریبونل اور الیکشن کمیشن گئے سرکاری آفیسران کو اپنے اگلے دو سال کے جعلی نمائندہ بننے کا خواب دیکھا کر انھیں ڈرایا اور دھمکایا گیا مگر سیاسی مخالفین کو مایوسی ہوئی جسکے بعد ضلع کے دو پولنگ اسٹیشن پشتکو اور سرآپ میں الیکشن کرائی گئی وہاں بھی ہمیں کامیابی ملی اسکے باوجود میرے مخالفین ان دو سالوں میں مجھے تنگ اور کمزور کرنے کے لیئے ہائیکورٹ گئے بلوچستان ہائیکورٹ میں مخالفین کی درخواست مسترد ہوئی ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں میرے خلاف کیس دائر کی گئی جسے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے میرے حق میں فیصلہ سنا کر اللہ پاک نے مجھے سرخرو اور میرے انتخابی حریف و مخالفین کو شرمندہ کر دی واشک کے عوام کی جیت کو آج دو سال مکمل ہوئے اور واشک کو ظلم و ناانصافی اقربا پروری سے نجات ملی انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے واشک میں اپنے ظلم ناانصافی اقرباپروری اور کرپشن کو پروان چڑانے کیلئے میری راہ میں کئی رکاوٹیں کھڑی کی لیکن میں نے صبر و تحمل و استقامت سے برداشت کرتے ہوئے ہر محاذ پر مخالفین کا مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ مجھے واشک کے مظلوم اور غریب عوام کی دعاوں نے کامیابی دلائی واشک کے عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے جنہوں نے اپنے رائے دہی سے سیاسی مخالفین کو مسترد کر دی ہے انھوں نے کہا کہ عدالتوں میں میرے خلاف کیسز کے ساتھ ساتھ گزشتہ دو سال سے صوبائی حکومت کی پوری مشینری میرے خلاف کام کر رہی ہے مگر الحمد اللہ آج تک میرے اور میرے جماعتی کارکن ووٹرز سپورٹرز اور خیرخواوں کے قدموں میں ذرہ بھی لرزش نہیں آئی جن کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ مجھے کمزرو کرنے کیلئے سیاسی مخالفین ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں مگر اللہ پاک کی مدد و نصرت حلقہ انتخاب کے عوام کے دعاوں اور تعاون کے نتیجے میں ہمیں مزید عزت شرف حاصل ہوئی ہے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ مخالفین نے دل ہی دل میں سوچا کہ ہم کئی نہ کئی تھک کر عوامی خدمت سے دستبردار ہو نگے مگر ہمارے ارادے مضبوط ہیں اور ہم واشک کے عوام کی طاقت سے سیاسی مخالفین کا ہر فورم پر دفاع کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ووٹر سپوڑرز جماعتی کارکنوں ماوں بہنوں چھوٹے اور بڑوں کی تاریخی فیصلے کو دو سال مکمل ہوئی ہے جس پر اہل واشک مبارکباد کے مستحق ہیں حاجی میر ذابد علی ریکی واشک کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیئے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔