صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری کا گڈانی کا دورہ، سڑک کی تعمیر کا افتتاح کردیا
گڈانی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹیو، میر علی حسن زہری نے گڈانی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی، وڈیرہ جان شیر حمید بلوچ اور دیگر نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔میر علی حسن زہری نے گڈانی کے ایک دیرینہ مسئلے کو حل کرتے ہوئے، گڈانی موڑ سے شپ بریکنگ یارڈ گڈانی تک سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ اس اقدام کو گڈانی کے عوام اور چیئرمین میونسپل کمیٹی وڈیرہ جان شیر حمید بلوچ نے سراہا اور وزیر زہری کا دل سے شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں، صوبائی وزیر نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حب کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اس میں کسی بھی کمی کو پورا کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کا حب کی ترقی کے لیے خصوصی توجہ ہے اور وہ عوامی خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے۔میر علی حسن زہری نے گڈانی کے لیے ایک ایمبولینس کا تحفہ بھی دیا، جو کہ گڈانی کے عوام کے لیے ایک خوش آئند قدم ہے۔ وزیر زہری نے گڈانی کے دیگر مسائل، جیسے جیٹی، سمندری کٹا سے بچا، پانی کی فراہمی کے مسائل کی طرف بھی اشارہ کیا اور ان کے حل کے لیے جلد کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔انھوں نے کہا کہ حب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں گے۔آخر میں، گڈانی کے عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر گڈانی بھوتانی کاروان کے دیرینہ ساتھی عبد العزیز شیخ نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، جس پر میر علی حسن زہری نے ان کا خیرمقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔