علی امین گنڈاپور کا بحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور
پشاور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چند روز قبل علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کیا تھا۔
بعد ازاں، تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کا بحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، جنید اکبر حال ہی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے پر بھی فائز ہوئے ہیں۔اس سے قبل، چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے صرف ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا ’عمران خان نے واضح کیا ہے کہ لوگ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ انہیں علی امین کا پیغام آیا تھا اور انہوں نے خود ملاقات میں بتایا کہ ان پر کام کا بہت زیادہ ہے ان کی نیند پوری نہیں ہو رہی لہذا ان کی مرضی سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی ائی کا نیا صدر مقررر کیا گیا ہے’۔