جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ،سردار محمد یعقوب ناصر

لورالائی : پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل ا لرحمان نے 29 مئی کو اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک صورتحال پر غور اور لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں میاں نواز شریف کا بیانیہ ہی چلتا ہے جبکہ لیگی صدر میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف اسی بیانئے پر ہی چلتے ہیں پوری مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہمای پارٹی کے اندرونی معامالات میں مداخلت سے دور رہے وہ میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف میں کھبی زرا برابر اختلاف بھی پیدا نہیں کر سکتے وہ اور ہم سب ایک پیج پر ہیں پی پی اور اے این پی پی ڈی ایم سے معافی مانگیں اور دوبارہ اتحاد میں ائیں انہوں نے کہا کہ مستقبل ہمارا ہے موجودہ حکومت کا وقت ختم ہو گیا ہے ملک کو تباہی و بربادی کے سوا عمران خان نے اور کچھ بھی نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے پی ڈی ایم کا آکری وقت تک ساتھ دیتے رہے گے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے ملک کی معاشی اور سفارتی پالیسیا ں بھی ناکام ہو چکی ہیں تمام ہمسائیہ ممالک ہم سے ناراض ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارے بہت اچھے برا درانہ تعلقات ہیں لیکن اس حکومت نے اسکو نقسان پہنایا ہمیں ان سے فطرانہ و خیرات کی کوئی ضرورت نہیں تھی ہمیں سرمایہ کاری انکے کے ساتھ کرنہ ہوگی ملک کو خیرات اور چندے پر چلانے والوں نے ایٹمی ملک کی حیثیت کو بھی دحچکہ لگا یا انہوں نے کہا کہ الیکشن جلد اور اسی سال ہونگے عوام نے تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے میاں شہباز شریف کو عدلیہ نے باہر جانے کی اجازت دی لیکن بغض نواز شریف میں حکومت نے میاں شہباز شریف کو جانے سے روکھ دیا حکومت اداروں کے ساتھ ٹکراو کی پالیسی پر گانزن ہیں انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی پالیسیوں سے تنگ ہیں انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی پی ایم ایل ن ہی لائیگی ملک میں فوری عام الیکشن کا اعلان کیا جائے تو حکومت کو پتہ لگ جائیگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں ملک میں ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ایم ایل ن کو کامیاب بنایا عوام نے میاں نواز شریف کے نظریئے کو ووٹ دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی پشت پناہی کرانے والے اب ضمنی الیکشن کے بعد حکومت کی حمایت ترک کریں اور ملک میں ائین قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کریں انہوں نے کہا 2018 کے الیکشن میں ملک کے عوام کے ووٹوں کو اہمیت دینے کے بجائے ڈائریکٹ سلیکشن سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو عالمی قوتوں کے ایماء پر انکی جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا جسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا اب پی ڈی ایم کے عوامی سمندر کے زریعے ہی تبدیلی کو ممکن بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے اب پی ڈی ایم سلیکٹڈ وزیر اعظم کی جعلی حکومت کے خلاف تحریک میں شدت لائیگی اور عوام کو موجودہ آٹا اور چینی چور حکومت سے نجات دلا کر رہے گے ریاست مدینہ میں چوروں کیلئے الگ اور اپوزیشن کیلئے الگ قانون ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے احتساب کے نام پر حکومت کا پورا ٹبر چوروں پر مشتل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے