آصف علی زرداری سے سردا رعبدالرحمن کھیتران کی ملاقات، بلوچستان کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیر براے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھتیران نے یہاں اسلام آباد میں ایوان صدر میں ملاقات کی -ملاقات میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے صدر آصف علی زرداری کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اور بلوچستان کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔اس موقع بلوچستان کے وزیر براے زراعت حسن زہری،اورنگ زیب کھتیران بھی موجود تھے صدر مملکت آصف علی زرداری نے صوبائی حکومت کے ترقیاتی پروگرام اور امن کے قیام کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر براے پی ایچ ای سردار کھتیران نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کیلیئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے