پنجگور،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسرازخمی
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان تارآفس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کا رہائشی ایک شخص بلال ولد محمد اقبال جان بحق جبکہ دوسرا شخص انیل ولد رانا بشیر زخمی ہوگیا پولیس نے لاش اور زخمی کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا۔