جعفرآباد،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جعفرآباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اللہ یار میں اوستہ محمد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد زمان رند کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد زمان رند اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ابتدائی طور پر واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے