ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل دوبارہ گرفتار، ایک ماہ کے لیے نظر بند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنما ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے جیل کے اندر نظر بند کر دیا گیا ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کی قیادت کرنے والے دونوں رہنما حالیہ احتجاجی تحریک کے باعث پہلے بھی حراست میں لیے گئے تھے، تاہم عدالت نے ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔ دوبارہ گرفتاری پر گرینڈ ہیلتھ الائنس اور دیگر شعبہ صحت کے ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے