قلات،خون جمادینے والی سردی کا راج، درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک گرگیا
قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات اور گردونواح میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں خون جمادینے والی سردی کا راج برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سردی کی شدت کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شدید سردی کے باعث علاقے میں ہر شے منجمد ہوتی دکھائی دے رہی ہے، اور مقامی افراد گرم کپڑوں اور ہیٹرز کے استعمال پر انحصار کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔