ہرنائی،کوئلہ کان حادثے میں 2 کانکن جاں بحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی کے علاقے میں کوئلہ کان حادثے میں 2کانکن جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں واقع سید آغاکول مائن ایریا میں کوئلہ کان میں کریک آنے کی وجہ سے 2کانکن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کانکنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ریسکیواہلکاروں نے دونوں کانکنوں زاہد اور اسد زرین کی نعشیں نکال کرہسپتال پہنچادیں جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے خیرپختونخوا روانہ کردی گئیں۔