زہری،اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر بم حملہ

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار کی تحصیل زہری میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیویز حکام کے مطابق جمعہ کو اسسٹنٹ کمشنر زہری خالد شمس چشمہ چوکی کا معائنہ کر کے واپس آرہے تھے کہ شوکی کے مقام پر ان کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا۔واقعہ میں اسسٹنٹ کمشنر زہری سمیت دیگر عملہ محفوظ رہے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے