ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،5 دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ اسمٰعیل خان(ڈیلی گرین گوادر)خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔حکام کے مطابق آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گرد تھانہ کلاچی، درابن سمیت مختلف تھانوں میں دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد تھے۔