کوئٹہ،14 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنےکے باوجود بھی سنجدی کی کوئلہ کان میں پھنسے کانکنوں کو ریسکیو نہ کیا جاسکا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)14گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال کان میں پھنسے 12کانکنوں کو ریسکیو نہیں کیا جاسکا چیف انسپیکٹر مائنز بلوچستان عبدالغنی بلوچ کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کان کے راستے سے ملبہ ہٹا دیا گیا تاہم دھماکے کے باعث کان کے اندر بجلی کے کیبل کٹ گئے ہیں ملبے کو ہٹانے کے بعد بجلی کا کیبل بچھایا جارہا ہےکیبل بچھانے کے بعد مائن کے اندر ٹرالی کے زریعے اس حصے تک پہنچا جائے گا جہاں کانکن کام کررہے تھے کانکنوں کو ریسکیو کرنے میں تاخیر سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے سنجدی یہ کانکن گزشتہ روز شام کو کان میں دھماکے کی وجہ سے پھنس گئے تھے،کان میں دھماکہ گیس بھرجانے کی وجہ سے ہوا تھا،دھماکے کی وجہ سے کان کا راستہ مکمل بند ہوگیا تھا۔