حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ اسٹیشنز میں عوام کے ووٹ کی طاقت اور جمہوریت کی جیت ہوئی ہے،حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مددجتک نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ اسٹیشنز میں عوام کے ووٹ کی طاقت اور جمہوریت کی جیت ہوئی ہے، پیپلز پارٹی ان تمام جماعتوں کی شکر گزار ہے جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا، مستقبل میں علاقے کی ترقی کے لئے تمام جماعتوں، علاقے کے عمائدین،نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ یہ با ت انہوں نے جمعرات کو بی اے پی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی پرنس آغا عمر جان احمدزئی کی رہائش گاہ پر انکا اور جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے دفتر میں الیکشن میں حمایت کر نے پر شکریہ ادا کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اس موقع پر میر ضیاء اللہ لانگو،جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی، قاری عبیداللہ حقانی، میر نصیب اللہ شاہوانی ضیاء خان اسحاق زئی،حاجی لعل محمد جتک حاجی قدیر احمد بلوچ چوہدری شان سلامت یوسف بنگلزئی بیبرگ جتک تنویر جتک ٹکری حمید بنگلزئی اکرم محمد شہی و دیگر بھی موجود تھے۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ 5جنوری کے انتخاب میں ان کی جیت سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھی پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت اور ہم آہنگی کی سیاست کی ہے ہم تقسیم یا نفرت نہیں بلکہ شمولیت اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں نے بلوچستان بلخصوص سریاب کے عوام اور نوجوانوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کر کے اپنے ذاتی فوائدحاصل کئے آج سریاب کے نوجوان مایوس ہیں کیونکہ ان کے لئے گزشتہ ادوار میں کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے مجھے منتخب کر کے بھاری ذمہ داری عائد کی ہے جسے بخوبی نبھانے کی پوری کوشش کرونگا وہ دن دور نہیں جب ہم سب ملکر حلقہ پی بی45کے عوام کو ترقی یافتہ، خوشحالی اور نوجوانوں کو برسر روزگار بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے