جھل مگسی،ویگن اور کوچ میں تصادم،ایک شخص جاں بحق،15 زخمی

جھل مگسی(ڈیلی گرین گوادر)جھل مگسی کے علاقے باریجہ میں ایم 8 روڈ پر ایک انتہائی افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جس میں میہڑ لائن کی ویگن اور پنڈی لائن کی کوچ آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، اور ان کی حالت کی سنجیدگی کے پیش نظر انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی نوابزادہ طارق خان مگسی اور نوابزادہ احمد خان مگسی نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کی۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت جھل مگسی نے زخمیوں کے لیے ایمبولینسز اور دیگر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے۔اس حادثے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، اور عوام نے حکام سے فوری طور پر ایم 8 روڈ کی حفاظتی تدابیر کو مزید مثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے