دھاندلی زدہ الیکشن تسلیم نہیں، دھاندلی کے خلاف آئینی حق استعمال کریں گے ،فتح استقامت میں ہے ،لڑتے رہیں گے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:میر عثمان پرکانی کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ،مولانا عبدالغفور حیدری اور میر عثمان نے پی بی 45 میں ہونے والی دھاندلی سے آگاہ کیا جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن تسلیم نہیں دھاندلی کے خلاف آئینی حق استعمال کریں گے فتح استقامت میں ہے ،لڑتے رہیں گےمولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق عثمان پرکانی واضح اکثریت سے جیت چکے ہیں ایسے انتخابات کو جوتی کے نوک پر رکھ دیتی ہیں آج ہونے والے تاریخی پہیہ جام ہڑتال الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا ہے الیکشن کمیشن کا گھناؤنا کردار سب کے سامنے ہے ،دھاندلی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کرکے جمہوریت کے منہ کالک مل دی ملاقات میں سنیٹر کامران مرتضٰی، انجنئیر ضیاء الرحمان،ملک سکندر ایڈوکیٹ، سعید احمد شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے